1 اکتوبر، 2024، 6:03 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85614539
T T
0 Persons

لیبلز

یمن نے تل ابیب و ایلات پر ڈرون حملہ کیا

1 اکتوبر، 2024، 6:03 PM
News ID: 85614539
یمن نے تل ابیب و ایلات پر ڈرون حملہ کیا

تہران - ارنا - یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب اور ایلات کی بندرگاہ میں فوجی اہداف پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے۔

تہران - ارنا - یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب اور ایلات کی بندرگاہ میں فوجی اہداف پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کے روز "یحیی سریع" نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ فلسطین اور لبنان کی حمایت میں یمنی مسلح افواج نے "یافا" ڈرون سے یافا (تل ابیب) کے مقبوضہ علاقے میں صیہونی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ .

انہوں  نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ام الرشراش (ایلات بندرگاہ) میں بھی صیہونی فوجی اہداف کو 4" صماد-4 " ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ  دونوں  آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام پائے ۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غاصبوں کو نکال باہر کرنے تک  فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے غاصبوں کے تسلط پسندانہ اہداف کی شکست کو یقینی بتایا اور عرب و اسلامی اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خاموش توڑیں اور اس فیصلہ کن جنگ میں سرگرم کردار ادا کریں۔

حالیہ مہینوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں یمنی فوج نے صیہونی حکومت کے متعدد بحری جہازوں یا بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 پیر کے روز یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نےتازہ فوجی کارروائی میں امریکا کے MQ9 ڈرون کے تباہ ہوجانے کی خبر دی تھی۔

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے بتایا ہے کہ ہمارے فوجیوں نے فلسطینی عوام کی حمایت اور اپنے ملک کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جارحیتوں کے جواب میں نصرت الہی سے امریکا کا ایک MQ9 ڈرون مارگرایا۔

 انھوں نے بتایا کہ امریکا کا یہ  ڈرون صوبہ صعدہ میں فضا میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا۔

 یحیی سریع نے بتایا کہ یمنی فوج نے یہ زمین سے فضا میں مار کرنے والا یہ میزائل ملک کے اندر تیار کیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اتوار کو اسرائیلی دشمن نے امریکا کی حمایت سے صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہ اور بجلی گھر سمیت غیر فوجی تنصیبات پر 17 بار حملے کئے تھے۔

 انھوں نے بتایا کہ الحدیدہ میں غیر فوجی مراکز پر صیہونی حملوں میں پانچ عام شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ اسرائیلی جارحیتیں، یمن کے عوام اور مسلح افوج کو لبنان اور فلسطین کے عوام کے تئیں اپنے فرائض پر عمل کرنے سے منصرف نہیں کرسکتیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ الحدیدہ پر صیہونی دشمن  کی جارحیت کا مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر فوجی کارروائیوں میں شدت لاکر جواب دیا جائے گا۔

  یاد رہے کہ میڈیا ذرائع نے پیر کو شمالی یمن میں امریکا کا ایک ڈرون مارگرائے جانے کی خبر دی تھی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .